November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل میں ایک منفرد اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

IMG-20250921-WA0069

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپورتھل میں ایک منفرد اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ نورپورسٹی کے حاضر سروس پولیس ملازمین کی طرف رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پارک نورپورتھل میں سٹی کے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر ملک محمد اسماعیل بگا اور دیگر ریٹائرڈ ملازمین نے بھرپورشرکت کی۔ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کااستقبال انھیں مالا پہنا کرکیا گیا ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا اس موقع پر مقررین نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہا اور انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ریٹائرڈ ملازمین نے اپنے اعزاز میں ایسی شاندار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوءے خوشی کا اظہار کیا۔
اس شاندار تقریب کے انعقاد میں شیخ سمیع البقاء ،خان سہیل خان بلوچ،ملک ظفر اقبال اور رانا ساجد نے بھرپہورکردار ادا کیا۔ شرکاءے تقریب نے ان کی اس کاوش کی خوب تعریف کی اور انکی کوششوں کو سراہاگیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔