ملک محمد خالد اعوان ، عوامی دلوں کا حکمران خصوصی تحریر: راجہ نورالہیٰ عاطف
ملک محمد خالد اعوان ، عوامی دلوں کا حکمران
خصوصی تحریر: راجہ نورالہیٰ عاطف
قوموں کی تاریخ ایسے عظیم لوگوں کے ذکر کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے جنہوں نے اپنی ذات کو پسِ پشت ڈال کر عوام کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔ یہ وہ ہستیاں ہوتی ہیں جو نہ صرف سیاست کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں بلکہ سماجی خدمات کے ذریعے عوام کے دلوں میں خاص مقام حاصل کرتی ہیں۔ ایسی ہی عظیم ہستیوں میں ایک نام ملک محمد خالد اعوان کا بھی ہے جو بے لوث خدمت کی وجہ سے عوامی دلوں پر راج کرتےنظر آتے ہیں ۔ راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) کی ان ان سے پہلے ہی ملاقات اج سے تقریبا” 20 سال قبل اعوان ہاؤس نورپورتھل پر ہوئی۔ رقم نے ان کے ساتھ پہلے ہی نشست میں ان کو ایک پر وقار، ملنسار، بردبار ،معاملہ فہم، عوام دوست اور نہایت ہی ہردلعزیز طبیعت کا مالک پایا ۔ موصوف ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے کزن ہیں اور وہ ان کے پبلک فورم کے انچارج ہیں۔ محترم المقام ملک شاکر بشیر اعوان طویل عرصہ تک بطور ممبر قومی اسمبلی علاقہ تھل سے منتخب ہوکر یہاں کے باسیوں کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اگرچہ اب ان کا حلقہ نیابت ان کا آبائ علاقہ پیل/پدھراڑ اور وہاں کے دیگر علاقے ہیں لیکن اعوان برادران کے دل آج بھی اہلیان تھل کے ساتھ دھڑکتے ہیں وہ یہاں کے باسیوں کے دکھ سکھ میں پہلے کی طرح برابر کے شریک رہتے ہیں ۔ خصوصا” ملک محمد خالد اعوان نے ایم این اے ملک شاکر بشیر روان کے پبلک فورم کے انچارج کی حیثیت سے مدت مدید شب و روز اہلیان تھل کی بے لوث خدمت کی اور خلق خدا کی اسی بے لوث خدمت کی وجہ سے وہ عوامی دلوں پر راج کرنے لگے اور آج بھی یہاں کے مواضعات، ڈیرہ جات ، قصبات اور دیہات کے مکینوں کے ساتھ ان کا وہی پیار محبت کا سلسلہ جاری و ساری ہے وہ علاقہ تھل اور علاقہ کدھی کے قریہ قریہ میں جا کر لوگوں کے دکھ سکھ بانٹتے ہیں جس کی وجہ سے وہ علاقہ بھر میں بہت زیادہ مقبول ہیں ۔
اور کسی بھی ہردلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت کی سب سے بڑی خوبی یہی ہوتی ہے کہ وہ عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتی ہے۔ ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ وہ کسی بھی طبقے یا جماعت سے بالاتر ہوکر صرف انسانیت اور خدمت کے جذبے کو مقدم رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جن پر عوام اندھا اعتماد کرتے ہیں۔
یہ حقیقت ہے کہ سیاست اگر خدمت کے جذبے سے عاری ہو تو محض اقتدار کی ہوس بن جاتی ہے۔ لیکن جب ایک سیاست دان اپنی سیاست کو عوامی خدمت اور سماجی بھلائی سے جوڑ دیتا ہے تو اس کی پہچان صرف ایک رہنما تک محدود نہیں رہتی بلکہ وہ عوام کے دلوں کے حکمران بن جاتے ہیں۔
ایسی ہردلعزیز شخصیت کی خدمات کسی ایک شعبے تک محدود نہیں ہوتیں۔ تعلیم، صحت، روزگار، فلاحی اداروں کی ترقی اور محروم طبقوں کی کفالت ان کے مشن کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کے کردار میں خلوص، انکساری اور محبت جھلکتی ہے۔ یہی وہ اوصاف ہیں جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتے ہیں اور جناب ملک محمد خالد اعوان ان اوصاف حمیدہ سے متصف ہیں۔
عوامی سماجی حلقوں کی طرف سےملک محمد خالد اعوان جیسی عظیم المرتبت شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنا دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی صرف اسی وقت آ سکتی ہے جب قیادت مخلص ہو۔ عوامی خدمت کے چراغ جلانے والے ایسے رہنما دراصل آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی جدوجہد کو نہ صرف سراہیں بلکہ اپنی زندگیوں میں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ ایک فرد کی قربانی اور خدمت لاکھوں انسانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوتی ہے۔
آخر پر راقم ان اشعار کی صورت میں عزت مآب، فیض انتساب جناب ملک محمد خالد اعوان کو ان کی بہترین بے لوث عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتاہے۔
روشنی بانٹ کے وہ دلوں کو جلا گئے
اندھیروں میں اُمید کے چراغ لگا گئے
خدمت کو شعار بنایا عمر بھر انہوں نے
محبت کے پھول بکھیرے سفر بھر انہوں نے
وہ شجر ہیں جو سایہ بھی دیتے ہیں، پھل بھی
ایسے کردار زمانے میں ملتے ہیں کم ہی
جنہیں لوگوں کی خوشی عزیز ہو اپنی خوشی سے زیادہ
وہی اصل میں رہتے ہیں دلوں پر صدیوں حکمران
وہ چراغ ہے جو جلتا ہے دِیروں تک
لوگ کہتے ہیں اجالا ہے صدیوں تک
جو غم بانٹے، خوشی سب کو عطا کرتا ہے
وہی انسان حقیقت میں خدا کا تحفہ ہے
نام اُس کا ہے دعاؤں میں صدا شامل
زندگی اُس کی بنی دوسروں کی منزل
محبت، اخلاص، ایثار کا ہے پیکر
وہ عظیم ہستی ہے دلوں کی ہم سفر