خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز عالم دین صاحبزادہ عطاءالمصطفی ا میروی نے کہا ہے کہ اسلام کی سنہری تعلیمات کی روشنی میں مسلمان بھائیوں کے درمیان صلح کروانا بہت بڑا نیک عمل ہے اور ہمارا پیار مذہب اسلام مکمل ضابطہء حیات ہے جس پر مکمل عمل پیرا ہوکرہی ہم فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بلند تھل میں ڈیرہ ملک سلطان محمود کلو پر صلح کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوءے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ۔بلند تھل کی دو بڑی برادریوں چراغ خیل برادری اور نواب خیل برادری کے درمیان تنازعہ ختم کرواکر صلح کروادی گئی ہے ۔ اللہ پاک ان برادریوں کو ہمیشہ آپس میں اتحادواتفاق عطاکریں۔ واضح رہے کہ فریقین کے درمیان صلح میں نمبردار رنگپوربگھور ملک ساجدعباس بگھور، ملک حاجی اخترحسین کلو۔حاجی ملک شیراقبال بگھور۔ملک فاروق اسلم کلو ایڈووکیٹ۔ملک خالدبگھور،ملک ثناءاللہ کلو اور دیگر نے اہم کرداراداکیا۔
صلح کی تقریب میں سابق چییرمین یو سی راہداری حافظ ملک محمد صدیق راہداری ،سابق وائس چیئرمین ملک مظہراقبال بگھور،حاجی ملک غلام حر بگھور،ملک ثناء اللہ بگھور،ملک شکیل کلو نمبر دار، ملک حاجی محمد اقبال کلو ایڈووکیٹ ، ایکس پی ٹی یو راہنما ملک محمد وارث کلو،ملک غلام ربانی کلو،ملک محمد رمضان کلو ، ایجوکیٹرز راہنما ملک صاحب خان جسرا۔ملک خورشید حطار اور دیگر نے شرکت کی۔
صاحبزادہ عطاء المصطفے ا میروی نے آخرپر دعا بھی کروائی۔
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ معروف شاعر بری نظامی مرحوم کی برسی کے موقع پر روزنامہ کمرشل نیوز کی طرف سے معروف صحافی
قیدیوں کیلئے ٹھنڈا اور صحت بخش پانی فراہمی کیلئے جدید واٹر چلرز خرید لیے۔سمیع اللہ شنواری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن بلاجواز مسترد کردی۔بیرسٹرگوہر
سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔وفاقی وزیر برائے بحری امور
منشیات کے خاتمے کیلئے دیر بالا پولیس کی مؤثر کارروائی، آفیون (پوست) کی فصل تلف۔