کھلی کچہری میں پیش ہونے والی سائلہ کی داد رسی، پلاٹ کی رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے ریکور کروا دی*
کھلی کچہری میں پیش ہونے والی سائلہ کی داد رسی، پلاٹ کی رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے ریکور کروا دی*
میلسی(محمدمختارسولگی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور نے کھلی کچہری میں پیش ہو کر اپنے ساتھ ہونیوالی نا انصافی کی شکایت کرنے والی سائلہ کی داد رسی کرتے ہوٸے خرید کییے گٸے پلاٹ کی رقم مبلغ 1 لاکھ 70 ہزار روپے ریکور کروا دی۔حدود تھانہ ٹبہ سلطانپور کی رہاٸیشی رابعہ بی بی نے ڈی پی او وہاڑی کو درخواست دی کہ اس نے ایک مرلہ کی دکان الزام علیہان سے 3 لاکھ میں خریدی لیکن انہوں نے قبضہ نہ دیا اور رقم واپسی کے مطالبہ پر کچھ رقم دے دی جبکہ 1 لاکھ 70 روپے بقایا ہے جو کہ الزام علیہان دینے سے انکاری ہیں۔خاتون کی اس درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور رانا ثاقب نذیر اور ان کی ٹیم نے محنت کر کے خاتون کو انصاف فراہم کر دیا اور الزام علہیان سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے رقم برآمد کر کے خاتون کے حوالے کر دی۔
اپنی برآمدگی واپس ملنے پر درخواست دہندیہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔جبکہ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔