*ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی مؤثر حکمت عملی، لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے
*ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی مؤثر حکمت عملی، لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، ستمبر 2024 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران جرائم میں 93 فیصد تک کمی*
*اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2024 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران نقب زنی کے رپورٹ شدہ واقعات میں 93 فیصد، موٹر سائیکل سنیچنگ میں 86 فیصد، رابری میں 71 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 57 فیصد جبکہ مویشی چوری کے واقعات میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔*
*وہاڑی پولیس کی مؤثر پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے باعث ستمبر 2026 کے دوران ڈکیتی، کار سنیچنگ، کار چوری اور اغواء برائے تاوان کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔*
اعداد و شمار کے مطابق نقب زنی کے واقعات میں سب سے نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر 2024 میں نقب زنی کے 59 جبکہ ستمبر 2025 میں 75 واقعات رپورٹ ہوئے، جو ستمبر 2026 میں کم ہو کر صرف 4 رہ گئے۔ اس طرح ستمبر 2024 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران 93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
موٹر سائیکل سنیچنگ کے ستمبر 2024 میں 37 اور ستمبر 2025 میں 10 رپورٹ شدہ واقعات کے مقابلے میں ستمبر 2026 میں صرف 5 واقعات رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں ستمبر 2024 کے مقابلے میں 86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رابری کے واقعات میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ستمبر 2024 میں رابری کے 149 جبکہ ستمبر 2025 میں 57 واقعات رپورٹ ہوئے، جو ستمبر 2026 میں کم ہو کر 43 رہ گئے۔ یوں ستمبر 2024 کے مقابلے میں 71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح موٹر سائیکل چوری کے ستمبر 2024 میں 170 اور ستمبر 2025 میں 105 واقعات کے مقابلے میں ستمبر 2026 میں 73 واقعات رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں ستمبر 2024 کے مقابلے میں 57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مویشی چوری کے ستمبر 2024 میں 70 اور ستمبر 2025 میں 60 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ ستمبر 2026 میں یہ تعداد کم ہو کر 57 رہ گئی۔ اس طرح ستمبر 2024 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران مویشی چوری کے واقعات میں تقریباً 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مؤثر پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ شدہ جرائم کے اعداد و شمار میں کمی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی جاری حکمت عملی اور اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔