October 7, 2026

پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 شراب فروش گرفتار *

IMG-20261007-WA0200

*پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 2 شراب فروش گرفتار *

میلسی(محمدمختارسولگی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور تحصیل میلسی نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کارواٸٓی میں 2 شراب فروش عبدالرشید اور محمد رمضان کو گرفتارکرکے مجموعی طور پر 66 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور رانا ثاقب نذیر نے الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور رانا ثاقب نذیر کا کہنا تھا کہ علاقے بھر میں قانون کی حکمرانی اور رٹ بحال رکھنے کیلٸے بلا تفریق سماج دشمن عناصر کے خلاف کارواٸیاں جاری رکھیں گے۔غیر قانونی معاملات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلٸے ہمہ وقت ایکٹیو رہیں گے۔انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی معاملات کے حامل سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کررہے ہیں تاکہ علاقہ امن کا گہوارہ بن سکے۔