سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
ڈویژنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن کا سکھرـحبیب کوٹ ـ دادو سیکشن کا دورہ
تفصیلات کے مطابق.
ڈویژنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن فرمان غنی نے ڈویژنل ایگزیکٹو انجئنیر سکھر رانا جواد کے ہمراہ سکھر سے براستہ حبیب کوٹ, دادو کوٹری جانے والی موئنجو داڑو پسنجر ٹرین میں پیارو گوٹھ تک ونڈو ٹریلنگ کے ذریعے مختلف اسٹیشن, برجز, ریلوے ٹریک اور دیگر تنصیبات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنہ کا مقصد حادثات کی روک تھام, عملہ کی تکنیکی مہارت کو چیک کرنا اور حال ہی میں ہونے والی دو ڈیریلمنٹس کی تحقیقات کرنا بھی تھا۔
ونڈو ٹریلنگ کے دوران موقعہ اور اسٹیشن پر موجود تمام افسران اور ملازمین کو یہ باور کروایا گیا کہ مسافروں اور ریلوے کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن فرمان غنی نے مزید یہ بھی کہاں کہ حال میں ہونے والی دو ڈیریلمنٹس میں جس آفیسر یا عملہ کی کسی شخص کی کوئی کوتاہی پائی گئی تو انکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی اور انکو دوسروں کے لئے نشان عبرت بنا دیا جائیگا۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ڈویژنل ایگزیکٹو انجنئیر نے ٹریک کے حالات کا , برجز اور کراس اوورز کا تفصیلی معائنہ کیا .
ٹرین کے سفر کے دوران انہوں نے مسافروں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان سے انکے سفر کے بارے میں پوچھا تاکہ ان کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنایا جا سکے۔ سفر کے دوران ٹرین کے عملے کو اس بات کی سختی سے تاکید کی کہ وہ مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مسافروں کی سہولیات اور انکی جان و مال حفاظت انکی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
یہ معائنہ محکمہ ریلوے کی مسافروں کی حفاظت کے لیے عزم اور حادثات کو روکنے کے لیے اس کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈویژنل سپرینٹینڈنٹ فرمان غنی اور ڈویژنل ایگزیکٹیو انجنئیر رانا جواد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس طرح کے معائنے باقاعدگی سے جاری رکھیں گے تاکہ محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنایا جاسکے۔
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ معروف شاعر بری نظامی مرحوم کی برسی کے موقع پر روزنامہ کمرشل نیوز کی طرف سے معروف صحافی
قیدیوں کیلئے ٹھنڈا اور صحت بخش پانی فراہمی کیلئے جدید واٹر چلرز خرید لیے۔سمیع اللہ شنواری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن بلاجواز مسترد کردی۔بیرسٹرگوہر
سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔وفاقی وزیر برائے بحری امور
منشیات کے خاتمے کیلئے دیر بالا پولیس کی مؤثر کارروائی، آفیون (پوست) کی فصل تلف۔