November 17, 2026

تحصیل 18ہزاری، ضلع جھنگ میں کم آمدنی والوں کے لیے ہاؤسنگ سکیم قائم کرنے کا فیصلہ

IMG-20250920-WA0017

تحصیل 18ہزاری، ضلع جھنگ میں کم آمدنی والوں کے لیے ہاؤسنگ سکیم قائم کرنے کا فیصلہ
ہیڈ ڈائریکٹر اسٹیٹ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سید تنویر علی شاہ کی کوشش سے

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) نے ضلع جھنگ کی تحصیل 18ہزاری میں کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ سکیم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل فاٹا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلہ نمبر DG/PHATA/1937، مورخہ 17 ستمبر 2025 میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ریونیو حکام فوری طور پر موزوں سرکاری یا نجی اراضی کی نشاندہی کریں تاکہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ سکیم قائم کی جا سکے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ ضلعی ہاؤسنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے تاکہ اراضی کے انتخاب اور سفارشات پر عملدرآمد کے بعد منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کم آمدنی والے شہریوں کو معیاری رہائش کی فراہمی کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں نئی ہاؤسنگ سکیمیں شروع کر رہی ہے۔ تحصیل 18ہزاری میں یہ منصوبہ مقامی آبادی کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا اور شہریوں کو رہائش کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔