November 17, 2026

🌐سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے

Screenshot_2025-09-18_211429

🌐سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں، آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کی دور اندیشی سے بہت واقف ہوں موجودہ وفاقی حکومت کا کوئی بھی کام نواز شریف کی مرضی اور منشاء کے بغیر نہیں ہوتا۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھے بغیر سیاسی بحران کا حل نہیں نکل سکتا۔۔۔