ہموکہ (راجہ نورالہی عاطف سے) جوانانِ ہموکہ گروپ کے زیر اہتمام نعتیہ مقابلہ منعقد کروایا گیا۔ درود و سلام کے سلسلے کے بعد جوانانِ ہموکہ گروپ نے اپنے
ہموکہ (راجہ نورالہی عاطف سے) جوانانِ ہموکہ گروپ کے زیر اہتمام نعتیہ مقابلہ منعقد کروایا گیا۔ درود و سلام کے سلسلے کے بعد جوانانِ ہموکہ گروپ نے اپنے گاؤں ہموکہ میں پہلی مرتبہ بچوں کے لیے نعتیہ مقابلہ منعقد کیا، جس میں پرائمری، مڈل اور ہائی کیٹیگری کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ یہ ایونٹ گاؤں کی تاریخ میں ایک نئی اور مثبت شروعات ثابت ہوا۔ اس مقابلہ نتائج درج ذیل ہیں: پرائمری کیٹیگری میں
محمد ریحان ولد محمد اشرف — اول پوزیشن، محمد اذان آصف ولد محمد آصف — دوم پوزیشن اور محمد ایان ولد شوکت علی — سوم پوزیشن کے حقدار قرار دئیے گئے۔ مڈل کیٹیگری کے تحت محمد رومان علی ولد محمد عمران — اول پوزیشن، محمد حسین آصف ولد محمد آصف — دوم پوزیشن، حسیب اعجاز احمد ولد محمد اعجاز احمد — سوم پوزیشن پر رہے جبکہ ہائی کیٹیگری میں محمد شاہ زیب ولد محمد یونس — اول پوزیشن, حسنین اعجاز احمد ولد محمد اعجاز احمد — دوم پوزیشن اوراظہر حسین ولد مظہر حسین — سوم پوزیشن پر آئے۔