عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ سامارو میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈاکٹروں کی قیادت میں HPV ویکسین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
سامارو میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈاکٹروں کی قیادت میں HPV ویکسین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سامارو اور دیگر ماہرین نے بتایا کہ پاکستان بھر میں، بشمول سندھ، ضلع عمرکوٹ اور سامارو میں، 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025ء تک HPV ویکسین مہم چلائی جارہی ہے۔
یہ ویکسین بچیوں کو رحم کے کینسر (Cervical Cancer) سے بچانے کے لیے ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں یہ ویکسین کامیابی سے لگائی جا رہی ہے اور لاکھوں بچیاں اس کے ذریعے محفوظ ہوچکی ہیں۔
کچھ لوگ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ اس ویکسین سے نقصان ہوتا ہے، لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں۔
براہِ کرم یاد رکھیں:
یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور عالمی ادارۂ صحت (WHO) سے تصدیق شدہ ہے۔
یہ خواتین میں رحم کے کینسر سے بچاؤ کے لیے مؤثر اور کارآمد ہے۔
یہ بچیوں کو مستقبل کی ایک خطرناک بیماری سے بچاتی ہے۔
محکمہ صحت آپ کے بچوں کی حفاظت کے لیے یہ مہم چلا رہا ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنی بیٹیوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اس ویکسین مہم میں بھرپور شرکت کریں، ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اپنی بچیوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
افواہوں سے گریز کریں اور ویکسینیٹر ٹیموں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ رحم کے کینسر جیسے موذی مرض سے ہماری بیٹیاں محفوظ رہ سکیں۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ