ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف۔) *شہروں کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے کی جدوجہد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف۔) *شہروں کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے کی جدوجہد
*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے مختلف شہروں میں تجاوزات کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ مہم محض کاغذی کاروائی نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ایک سلسلہ ہے جس کے نتائج عوام الناس اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں اور اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر کی قیادت میں سندیلیانوالی میں ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس آپریشن کے دوران غیر قانونی تھڑے، شیڈز اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔ نتیجتاً نہ صرف بازار کشادہ ہوگئے بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔ذوالفقار صابر نے درست کہا کہ عوامی سہولت کے لیے تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ درحقیقت یہی وہ سوچ ہے جو شہروں کو رہنے کے قابل بناتی ہے۔ بازاروں اور سڑکوں پر غیر قانونی قبضے جہاں شہریوں کی مشکلات بڑھاتے ہیں، وہیں شہر کی خوبصورتی کو بھی داغدار کرتے ہیں۔ جب شہر کے داخلی راستے اور مرکزی بازار کشادہ ہوں تو نہ صرف عوام کو سکون ملتا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بہتر انداز میں فروغ پاتی ہیں۔یہ بات خوش آئند ہے کہ شہریوں نے بھی انتظامیہ کے ان اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ عوامی سطح پر اس تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی مہم کی کامیابی صرف حکومتی اقدامات سے نہیں بلکہ عوام کے عملی تعاون سے ممکن ہوتی ہے یہ امر قابلِ غور ہے کہ آج اگر ہم اپنے شہروں کو صاف، کشادہ اور خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بحیثیت شہری اپنی ذمہ داری کا بھی احساس کرنا ہوگا۔ اپنی دکان کے باہر غیر ضروری تھڑے یا سامان رکھنا وقتی فائدہ ضرور دیتا ہے مگر اجتماعی نقصان بہت زیادہ ہے۔ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں تجاوزات کے خاتمے کی یہ مہم دراصل ایک مثبت تبدیلی کی نوید ہے۔ اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہروں کو خوبصورت بنانے کے اس عمل میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک خوشنما ماحول چھوڑ سکیں۔*