November 17, 2026

*سپیشل برانچ میلسی کی بڑی کاروائی* *مردہ بھینس کا 7 من گوشت برآمد1 ملزم گرفتار گاڑی بھی پولیس قبضے میں* .

IMG-20250919-WA0259

*سپیشل برانچ میلسی کی بڑی کاروائی*
*مردہ بھینس کا 7 من گوشت برآمد1 ملزم گرفتار گاڑی بھی پولیس قبضے میں* .

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ نے مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے ایک گروہ کو مقامی پولیس ٹبہ سلطانپور سے مل کر قابو کیا ہے جو کافی عرصے سے پرائیویٹ کیری ڈبہ میں ملتان کے مختلف ہوٹلوں اور ریستورانوں اور مختلف شوارمے برگر والی شاپس پر سپلائی دے رہے تھے. آج صبح سپلائی کرنے کے لیے روانہ ہوئے تو سیپشل برانچ نے ریڈ کر پنجاب پولیس محکمہ لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے محمد زبیر ولد نصیر احمد قوم تھہیم سکنہ بستی سحر کو قابو کیا جس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے عوام سپیشل برانچ کی اس کاروائی کو بہت سراہا ہے.