November 17, 2026

*ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر نوجوان کا قتل، خاتون اور آشنا گرفتار*

IMG-20250919-WA0258

*ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر نوجوان کا قتل، خاتون اور آشنا گرفتار*

میلسی(محمدمختارسولگی) گزشتہ دنوں حدود تھانہ ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی میں عبدالمجید نامی شہری قتل ہوگیا تھا ۔جسکے قاتلوں کا پتہ نہیں چل رہا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پوراشرف ظہور اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلیجنس اور کال ریکارڈ کی مدد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جنہوں نے جرم قبول کرلیا۔
(ش) نامی خاتون کے اپنے ہمسائے مشتاق سے تقریبا دو سال سے تعلقات تھے اور ان دونوں کے تعلقات میں شوہر عبدالمجید رکاوٹ سمجھا جارہا تھا۔اسی بنا پر خاتون اور آشنا نے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا خاتون نے شوہر کو دکان پر سودا سلف لینے بھیجا اور اپنے آشنا کو ریکی کی۔ ملزم مشتاق نے متوفی عبدالمجید پر راستے میں جاتے ہوئے فائرنگ کر دی جو کہ بعد میں نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے لئے یہ اندھا قتل کسی چیلنج سے کم نہ تھا جس کا فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال کے زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور اشرف ظہور اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلیجنس اور کال ریکارڈ کی مدد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جنہوں نے جرم قبول کرلیا۔
یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جو پولیس نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور اشرف ظہور کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔
۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جدید تکنیک، پیشہ ورانہ مہارت اور فوری رسپانس کی بدولت خطرناک جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔