سکھر پریس کلب میں سینیئر صحافی سابق صدر سکھر پریس کلب مرحوم چوہدری محمد ارشاد گوندل کی پہلی برسی پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
سکھر پریس کلب میں سینیئر صحافی سابق صدر سکھر پریس کلب مرحوم چوہدری محمد ارشاد گوندل کی پہلی برسی پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
سکھر (بیورورپورٹ)سکھر پریس کلب کے سابق صدر , روزنامہ جنگ جیو نیوز کے بیورو چیف، سینیئر صحافی مرحوم چوہدری محمد ارشاد گوندل کی پہلی برسی کے موقع مرحوم کی یاد میں سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس منعقد ھوا ، تعزیتی تقریب میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی، سنی تحریک کے مرکزی رہنماء حافظ محبوب سہتو نے دعاء کرائی، تعزیتی ریفرنس کے موقع پر سکھر پریس کلب کے صدر سمیت ، جنرل سیکرٹری امداد بوزدار، نائب صدرور شہزاد تابانی، سید احقر رضوی و دیگر عہدیداران اور ممنران نے مرحوم چوہدری محمد ارشاد گوندل کی صحافتی خدمات اور جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ سچائی اور ذمہ دارانہ صحافت کو اپنا شعار بنایا اور ان کی خدمات صحافی برادری کے لیے مشعلِ راہ ہیں، مقررین نے کہا کہ چوہدری محمد ارشاد گوندل نے صحافت کے شعبے میں اپنی محنت، لگن اور جرات مندانہ رپورٹنگ کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ریفرنس میں سکھر یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر خالد بھابھن، کاشف پھلپوٹو، جلال الدین بھیو، سید مسعود زیدی، یاسر فاروقی، اظہر دایو، فضل الرحمان قریشی، سید جواد شاہ، غفور شیخ، علی کھوسو، انس ملک، اسلم دایو، سجاد سنجرانی، کفایت سمیجو، آصف عباسی،اوسامہ طلعت سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکاء نے کہا کہ مرحوم چوہدری محمد ارشاد گوندل کی صحافت کے میدان میں خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔