’مجھے ڈیڑھ کروڑ کی آفر ہوئی مگر۔۔۔ مرد و عورت کا ایک ہی بستر پر سونا ناقابلِ قبول!‘‘ تنوشری دتہ نے بگ باس کو صاف انکار کردیا
’’مجھے ڈیڑھ کروڑ کی آفر ہوئی مگر۔۔۔ مرد و عورت کا ایک ہی بستر پر سونا ناقابلِ قبول!‘‘ تنوشری دتہ نے بگ باس کو صاف انکار کردیا
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں رئیلٹی شو بگ باس کے لیے پورے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بھاری بھرکم آفر دی گئی، لیکن انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شو کے فارمیٹ میں جہاں مرد و خواتین ایک ہی بیڈروم اور بعض اوقات ایک ہی بستر شیئر کرتے ہیں، وہ ان کے لیے بہت ہی ناقابلِ قبول اور غیر اخلاقی بات ہے۔
تنوشری نے مزید کہا:
’’میرے اصول اور اقدار پیسے سے بڑھ کر ہیں۔ چاہے مجھے کتنے ہی کروڑ مل جائیں، میں اپنی عزت اور اقدار کا سودا نہیں کر سکتی۔‘‘
یاد رہے کہ تنوشری دتہ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں می ٹو تحریک کے دوران سب سے پہلے آواز بلند کی تھی، اور اب ایک بار پھر ان کا یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر زبردست بحث کا موضوع بن گیا ہے