اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔
اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بات ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتائی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
سارہ عمیر حال ہی میں رئیلٹی شو تماشا سیزن 4 میں بھی نظر آئیں، تاہم رواں ہفتے نشر ہونے والی قسط میں وہ شو سے باہر ہوگئیں۔ سارہ نے کہا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ ’تماشا‘ میں شرکت کریں تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ ان میں صبر کتنا ہے اور وہ مشکل حالات کا مقابلہ کس طرح کرسکتی ہیں۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ ’تماشا‘ میں شمولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل سے بریک چاہیے تھا۔ چونکہ ان کا اور ان کے سابق شوہر کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، اس لیے دونوں اکثر ایک دوسرے کے سامنے آجاتے تھے، جس سے کشیدگی بڑھتی رہی
انہوں نے اس رئیلیٹی شو میں چھ ہفتے گزارے اور اس دوران وہ اپنے بچوں کو بہت یاد کرتی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا بڑا بیٹا چھ سال کا ہے جب کہ چھوٹا بیٹا چار سال کا ہے، ایک ماں کے لیے بچوں سے اتنے دن دور رہنا بہت مشکل تھا کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے اپنے بچوں کو چوبیس گھنٹے کے لیے بھی کبھی اکیلا نہیں چھوڑا تھا۔
سارہ عمیر کے مطابق جب اس ہفتے ان کا نام باہر نکالنے کے لیے پکارا گیا تو وہ بہت خوش ہوئیں کیونکہ وہ پہلے ہی محسوس کر رہی تھیں کہ اس بار وہی باہر نکلیں گی اور ان کے لیے بچوں سے اتنے دنوں کی دوری سب سے بڑا چیلنج تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں کچھ ایسے حالات تھے جن کی وجہ سے ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ ’تماشا‘ میں جائیں تاکہ یہ جان سکیں کہ ان میں کتنا صبر ہے اور وہ حالات کا مقابلہ کیسے کرسکتی ہیں۔
اس رئیلیٹی شو میں آنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ انہوں نے صبر کرنا سیکھا اور یہ بھی کہ تھوڑے وقت میں کس طرح کام مکمل کیا جاسکتا ہے۔
سارہ عمیر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ’تماشا‘ میں شمولیت اس لیے اختیار کی کیونکہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل سے بریک چاہیے تھا، ان کا اور ان کے سابق شوہر کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے جس کے باعث دونوں اکثر آمنے سامنے آ جاتے تھے۔
سارہ عمیر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ’تماشا‘ میں شمولیت اس لیے اختیار کی کیونکہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل سے بریک چاہیے تھا، ان کا اور ان کے سابق شوہر کا تعلق ایک ہی فیلڈ سے ہے جس کے باعث دونوں اکثر آمنے سامنے آ جاتے تھے۔
اداکارہ کے مطابق بہت سے لوگ پہلے ہی جانتے ہیں کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے اور یہ طلاق انہوں نے ’تماشا‘ میں آنے سے چند ہفتے پہلے لی تھی، اس وقت وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں، ایک سنگل پیرنٹ ہونے کی وجہ سے کئی رکاوٹوں کا سامنا کیا اور ذہنی طور پر بھی بہت پریشان تھیں، اس لیے سکون ان کے لیے ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’تماشا‘ ایک ایسی جگہ ہے جہاں نہ کوئی تعلق ہوتا ہے، نہ تفریح، نہ ملاقاتیں اور نہ ہی فون، وہ چاہتی تھیں کہ کسی ایسی جگہ جائیں جہاں رابطے کا کوئی ذریعہ نہ ہو، انہیں یہ موقع ملا اور چند ہفتوں کے لیے سکون نصیب ہوا۔