November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ. سید ۔نصیر حسین زیدی)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس تھانہ ایئرپورٹ سکھر کی حدود عارف بلڈر

IMG-20250918-WA0263

سکھر(بیورورپورٹ. سید ۔نصیر حسین زیدی)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس تھانہ ایئرپورٹ سکھر کی حدود عارف بلڈر سیکٹر نمبر 01 کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش بر آمد کی گئی ، پولیس تھانہ ایئرپورٹ کی معرفت ایدھی ایمبولینس کے زریعے میت پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال سکھر منتقل کی گئی ، قانونی کاروائی کے بعد شناخت نہ ہونے کی وجہ سے لاوارث میت تدفین کے لیئے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کی گئی ایدھی سینٹر سکھر میں میت کو غسل وکفن دے کر نماز جنازہ ادا کر کے اسلامی طریقے سے پولیس کی نگرانی میں نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔