*گریہ و زاری* *آہ میرے اقصی! آہ !جہاں کبھی تکبیر وتہلیل اور تسبیح و تحمید کے زمزمے گونجتے تھے* منگل 13 اگست 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*گریہ و زاری*
*آہ میرے اقصی! آہ !جہاں کبھی تکبیر وتہلیل اور تسبیح و تحمید کے زمزمے گونجتے تھے*
منگل 13 اگست 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسجد اقصی !تیری وہ سجدہ گاہیں جہاں کبھی مقدس ترین ہستیاں ، نبوت کے پیکر پیغمبرانِ الٰہی سجدہ ریز ہوتے تھے
آہ !اب وہاں مجرم,فاسق ,ظالم,غاصب یہودیوں کے ناپاک بوٹوں کی دھمک سنائی دیتی ہے
*آہ میرے اقصی! آہ !جہاں کبھی تکبیر وتہلیل اور تسبیح و تحمید کے زمزمے گونجتے تھے مغضوب علیہم اور راندہ ٔ درگاہ یہودی قوم کے منحوس فوجیوں کے غلیظ اور بدبودار نعرے وہاں تعفن پھیلاتے ہیں ,میرے اقصی !تجھے ان سے کتنی گِھن آتی ہو گی؟*
*آہ ! ہم کچھ نہیں کر سکتے,صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ اپنے گناہ گار ہاتھوں کو اپنے پاک پروردگار کی طرف بلند کرکے اپنے لئے اور تیری بازیابی کے لئے دعائیں کر سکتے ہیں,آہیں بھر سکتے ہیں,تضرع و ابتہال کر سکتے ہیں,گریہ و زاری کر سکتے ہیں*
بس اور بس
ہاں ! ان دلخراش حالات سے ہمارے سینے زخمی ضرور ہیں ، اہلِ ایمان اس پر بہت تڑپتے اور بے تاب ہوتے ہیں ، تجھ سے محبت رکھنے والے تیری یہ حالت دیکھ کر روتے اور آہیں بھرتے ہیں ، کوئی تجھ پر قربان ہونا چاہتا ہے مگر رکاوٹوں کے اتنے پہاڑ ہیں کہ اس کی ہمت جواب دے جاتی ہے ، کوئی تجھے ستانے والے یہودیوں پر آگ بن کر برسنا چاہتا ہے مگر وہ تجھ سے بہت دور بیٹھ کر تیرے غم میں تیرا شریک ہوکر بے چین رہتا ہے,قلق و اضطراب میں مبتلا رہتا ہے …تو سعادتوں کا مرکز مگر آج تجھے شقاوت کے مارے یہودیوں نے اپنا ظالمانہ چنگل مسلط کر رکھا ہے ، تو برکتوں کا گھر مگر آج تجھے غضب کی ماری قوم نے اجاڑ رکھا ہے … لیکن یاد رکھنا ! بہت جلد تیرے چاہنے والے ، تیری عزت اور تقدس کو پہچاننے والے تجھے ان ظالموں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے، عن قریب پھر وہ دن آئیں گے جب تکبیر کے پاکیزہ نعرے تجھ میں گونجیں گے,تکبیر و تہلیل سے فضا معطر ہوگی، عن قریب سعادت مند لوگ کی جبین نیاز تیری زمین کے بوسے لے گی ۔ بہت جلد ۔ ان شاء اللہ ۔
اے رب کریم! فلسطین کو یہودیوں کے ناجائز قبضے سے آزاد فرما,ظالموں کو ہلاک فرما,انہیں نشان ِ عبرت بنا,انہیں کیفر ِ کردار تک پہنچا اور ہمیں موت سے پہلے بیت المقدس میں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرما,
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333
گریہ و زاری فلسطین