ہارون آباد (زاہد حسین انجم) مقامی صحافی معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت ڈاکٹر راشد سعدی نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں سے بھلائی کرنے کا درس دیتا ہے اور اس کی تعلیمات
ہارون آباد (زاہد حسین انجم) مقامی صحافی معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت ڈاکٹر راشد سعدی نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں سے بھلائی کرنے کا درس دیتا ہے اور اس کی تعلیمات میں اقلیتوں کے حقوق پر بہت زور دیا گیا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اقلیتوں کو وہی حقوق حاصل ہیں جو اکثریت کو میسر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک اکثریت کی طرح اقلیتوں نے بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلہ میں وسیع تر اقدامات کی پالیسی پر گامزن ہے، اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلہ میں قانون سازی اور انہیں صحت، تعلیم اور روزگار سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کے بجٹ میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکے، مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں، آپس میں پیار محبت کے پیغام کو فروغ دیں، دکھ اور تکلیف میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور بھرپور لگن سے محنت کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا مخصوص کردار ادا کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ملکر کام کریں۔اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے بلدیہ کمیٹی ہارون آباد میں کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر اے سی کفایت اللہ چوہان ۔چیف آفیسر بلدیہ عمر مختار سب انجینئر بلدیہ باؤ محمد ساجد شاہد لطیف سینٹری انسپکٹر شاہد فاروق سینٹری سپدوائزر۔ملک حافظ آصف شہزاد۔ملک وقاص جوئیہ انچارج ناجائز تجاوزات طاہر کاکا مسیح بطور نگران صفائی عملہ سپروائزر سیوریج سجاد اومی لال عمران بشن سورج آکاش راشد سرور بگا چورنجی امیت ارجن لال شہزاد کھوکھر بابر سمیت دیگر دوست احباب موجود تھے