65 کی جنگ میں پاک فوج کی لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غلطی سے اپنا ہیلی کاپٹر بھارتی مورچوں کے
65 کی جنگ میں پاک فوج کی لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غلطی سے اپنا ہیلی کاپٹر بھارتی مورچوں کے پاس اتار لیا، اپنے اردگرد بھارتی فوجیوں کو دیکھ کر نصیر اللہ بابر بالکل بھی نہ گھبرائے۔
بھارتی مورچوں کے پاس پہنچ کر انہوں نے بلند آواز میں خبردار کیا کہ پاکستانی فوج نے تم لوگوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، اور میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ ہتھیار ڈلووا کر تم لوگوں کی جان بچا سکوں۔
یاد رہے کہ کرنل صاحب کے پاس اسلحے کے نام پر صرف ایک ریولور تھا۔
اس خطرناک صورتحال میں بھی انہوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور 70 بھارتی فوجیوں کو گرفتار کیا۔
اس شاندار کارنامے پر انہیں ستارۂ جرات سے نوازا گیا۔ بعد ازاں لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر میجر جنرل کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے، وہ ایک بہادر افسر تھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند کرے
🪷