بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ مسیحی برادری کے زیر اہتمام جناح سٹیڈیم میں پر وقار دعائیہ تقریب کا انعقاد
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ مسیحی برادری کے زیر اہتمام جناح سٹیڈیم میں پر وقار دعائیہ تقریب کا انعقاد
صوبائی وزیر اقلیتی امور رامیش سنگھ اروڑہ نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
تقریب میں دیگر محکموں کے افسران سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں مسیح برادری اور بیرون ملک کے مہمانوں نے شرکت کی
اس موقع پر پاسٹر شاہد، سردار پاسٹر طارق، پاسٹر سجاد انور، پاسٹر رفیق بٹ، ڈاکٹر پطرس آصف اور سلمان گل بھی موجود تھے
پاسٹر سجاد انور اور پاسٹر طارق نے مسیحی برادری کے لیے جامع اجتماعی دعا کروائی
مسیحی برادری نے روحانی سکون کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا
پاکستان کے لیے مسیحی برادری کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے۔ صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ
مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رامیش سنگھ اروڑہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اکثریت اور اقلیت میں کبھی کوئی فرق نہیں رکھا۔صوبائی وزیرِ اقلیتی امور
مسیح برادری میں میں نے منیارٹی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔صوبائی وزیرِ اقلیتی امور
منیارٹی کارڈزز کے ذریعے 75 ہزار خاندانوں کو ہر تین ماہ بعد 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ رامیش سنگھ اروڑہ
دعائیہ تقریب میں پنجاب بھر سے آئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رامیش سنگھ اروڑہ
مسیحی برادری بھی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رامیش سنگھ اروڑہ