چشتیاں شریف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر پاکستانی قوم سے اظہار تعزیت ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں قائد
چشتیاں شریف
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر پاکستانی قوم سے اظہار تعزیت ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا کارنامہ تا قیامت سنہری حروف میں لکھا اور یاد رکھا جائے گا پاکستان کا قیام ایک معجزہ تھا جو قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے وقوع پذیر ہوا سیلاب کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاں پر گہرا دکھ اور صدمہ ہے خداوند متعال ان کے درجات بلند فرمائے پوری پاکستانی قوم کو اس وقت متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑا ہونے کی فوری اور اشد ضرورت ہے ہاشمی برادران جس طرح پوری قوت کے ساتھ سلام متاثرین کی مدد کو پہنچے ہیں قابل تحسین ہے ٹرمپ کے مشیر پر یونیورسٹی میں حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر اف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر اف کامرس نے کہا پورے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی بدولت ملکی معیشت کا شدید نقصان ہوا ہے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں 50 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے کسانوں کی فصلوں کا شدید نقصان ہو چکا وزیراعظم پاکستان کی طرف سے زری ایمرجنسی کا نفاذ انتہائی خوش آئند ہے بشرطیکہ اس کے حقیقی ثمرات چھوٹے کسانوں تک پہنچ سکیں بالخصوص چھوٹے کسانوں کے لیے حکومت فوری موثر اور قابل عمل مربوط حکمت عملی کے تحت پاؤں پر کھڑا کرنے کی آج سے کوشش شروع کریں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں گندم کا بیج اور کھاد مفت فراہم کی جائے اور ڈیزل پر 50 فیصد سے زائد سبسڈی دی جائے
ظفر اقبال چوہدری نے کہا پوری پاکستانی قوم کو سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے فی الوقت متاثرین کو کھانے کی اشد ضرورت ہے پہننے کے کپڑے و دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء کے فوری اور اشد ضرورت ہے مکانوں کی بحالی کا دوسرا مرحلہ ہے اس میں ابھی دیر ہے بڑی این جی اوز نے ابھی تک خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا چشتیاں میں 35 موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے جن کو مخیر حضرات کے تعاون کی فوری اور اشد ضرورت ہے فدا حسین ہاشمی اور مظہر حسین ہاشمی محدود وسائل کے باوجود جس طرح متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے پہنچے ہیں قابل تحسین ہے دیگر مخیر حضرات کو فوری طور پر اپنے فرض کی ادائیگی کے لیے گھروں سے نکلنا ہوگا