November 17, 2026

انتظامیہ کی نااہلی، گندگی سےبدبو اور تعفن کاڈیرہ۔کلیکشن پوائنٹ کو ہٹانے کا مطالبہ۔

IMG-20250912-WA0205

انتظامیہ کی نااہلی، گندگی سےبدبو اور تعفن کاڈیرہ۔کلیکشن پوائنٹ کو ہٹانے کا مطالبہ۔

میلسی(محمدمختارسولگی)انتظامیہ کی نااہلی کے باعث محلہ شرفو ٹاؤن میلسی کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رہائشی آبادی کے وسط میں کلیکشن پوائنٹ قائم کرنے سے علاقے میں بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے، جس سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور فوری ایکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں تفصیل کےمطابق محلہ شرفو ٹاؤن میں قائم کولیکشن پوائنٹ نے شہریوں کا سکون چھین لیا ہے۔ کچرے کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن نے ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کو بھی جنم دے دیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث وہ روزانہ اذیت میں مبتلا ہیں۔ بارہا شکایات کے باوجود نہ تو کچرا ٹھکانے لگایا گیا اور نہ ہی کولیکشن پوائنٹ کو آبادی سے باہر منتقل کیا گیا۔اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کلیکشن پوائنٹ کو ہٹایا جائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔