فقیروالی (نامہ نگار) اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت ہی ایمان کا حصہ قرآن پاک نے خوشیاں منانے کو پسند فرمایا
فقیروالی (نامہ نگار)
اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت ہی ایمان کا حصہ قرآن پاک نے خوشیاں منانے کو پسند فرمایا جس طرح بچوں کی پیدائش پر عقیقہ پسند فرمایا اور امت تحفہ دینے کو ترغیب دی ، فقیروالی کی مدینہ مسجد میں میلادالنبی کی محفل منعقد کی گئی جس میں راوالپنڈی سے تشریف لائے عالمی روحانی انجمن سرفروشان رجسٹر (پاکستان) کے سابق عالمی امیر حافظ سعید احمد قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت ہی ایمان کا حصہ اور فرما بر داری ہے میلاد کی خوشیاں منانا محبین کا شیوہ ہے ذکر الہی کے ذریعے دلوں کا زنگ صاف ہوتا.ہے محبتیں بڑھتی ہیں اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہو گا ہمارے مرشد نے اپنی تعلیمات میں ذکر قلب کو اہمیت دی جو کہ امت محمدی کے خاصے میں آیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا عقیدت مندوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا تقریب میں عظیم آللہ حنیف ایڈوکیٹ سابق جنرل سیکرٹری بار ،سابق کونسلر عبدالرزاق, ۔مسعود بزمی ،محمد شاہد, طارق بشیر ,اصغر علی عباد,اکبر زرگر,ڈاکٹر شفاعت,صدر پریس کلب محمد یامین شہزاد, محبوب الفیصل,عمران شریف,رضوان گوھر,سعید زرگرحافظ شہزاد ,حافظ سمیع,ٹیچر راشد ندیم , کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا کیا گیا