November 2, 2026

اوکاڑہ (جاویدراھی بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں سے بھلائی کرنے کا درس دیتا ہے اور اس کی تعلیمات میں اقلیتوں کے حقوق پر بہت زور دیا گیا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اقلیتوں کو وہی حقوق حاصل

IMG-20240811-WA0068

اوکاڑہ (جاویدراھی بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں سے بھلائی کرنے کا درس دیتا ہے اور اس کی تعلیمات میں اقلیتوں کے حقوق پر بہت زور دیا گیا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اقلیتوں کو وہی حقوق حاصل ہیں جو اکثریت کو میسر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک اکثریت کی طرح اقلیتوں نے بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلہ میں وسیع تر اقدامات کی پالیسی پر گامزن ہے، اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلہ میں قانون سازی اور انہیں صحت، تعلیم اور روزگار سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کے بجٹ میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)فرخ عتیق خان نے کہا کہ مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں، آپس میں پیار محبت کے پیغام کو فروغ دیں، دکھ اور تکلیف میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور بھرپور لگن سے محنت کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا مخصوص کردار ادا کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ملکر کام کریں۔

You may have missed