November 17, 2026

میری پسندیدہ کتابوں کی ایک لمبی فہرست ہے

IMG-20250907-WA0129(2)

میری پسندیدہ کتابوں کی ایک لمبی فہرست ہے، تاہم مختصراً میں چند کتابوں کے بارے عرض کرتا ہوں جو میں دیکھتا ہوں کہ ان کتابوں کے بغیر زندگی بے رنگ سی ہوتی، عبداللہ حسین کا اداس نسلیں، نشیب، قید، باگھ، نادار لوگ، قرۃالعین حیدر کا آگ کا دریا،آخر شب کے ہم سفر، عصمت چغتائی کا لحاف، خدیجہ مستور کا آنگن، منشی پریم چند کا گیئودان، الطاف حسین حالی کی حیات جاوید، مولوی عبدالحق کی چند ہم عصر، محمد حسین آزاد کی آب حیات، شوکت صدیقی کا خدا کی بستی، جانگلوس، کیمیا گر، عزیز احمد کا آگ، اور گریز، انتظار حسین کا بستی، چراغوں کا دواں، آخری آدمی، ممتاز مفتی کا علی پور کا ایلی اور الکھ نگری،رام دین، لیبیک، برگیڈیر صدیق سالک کی کتابیں، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دکھا، پریشرککر، تادم تحریر، ایمرجنسی، ہمہ یاراں دوزخ، سلوٹ، شفیق الرحمان کی حماقتیں، دجلہ، مدوجزر، لہریں، کرنیں، مشتاق احمد یوسفی کی سرگزشت، آب گم، چراغ تلے، خاکم بدہن، کرنل محمد خاں کی بجنگ آمد، بسلامت روی، بزم آرائیاں،برگیڈیر صولت رضا کی کاکولیات، پیچ و تاب زندگی، مستنصر حسین تارڑ، کی پیار کا پہلا شہر، خانہ بدوش، اندلس میں اجنبی، نکلے تیری تلاش مین، راکھ، بہاو، قلعہ جنگی،بہاو، جیپسی، پکھیرو، قربت مرگ میں محبت، ڈاکیا اور جولاہا، اعتزاز احسن کی سندھ ساگر جو انگریزی ورشن Sind Saga کا ترجمہ ہے،بانوقدسیہ کا راجہ گدھ، الطاف فاطمہ کا دستک نہ دو، قیصر تمکین کی سواستکا، صدی کے موڑ پر، اشفاق احمد کا سفر در سفر، ایک محبت سو افسانے، گڈریا، محمد خالد اختر کی کیپواڑہ میں وصال، سجاد ظہیر کی لندن کی ایک رات، ایس ایم ظفر کی میرے مشہور مقدمے، مختار مسعود کی آواز دوست، لوح ایام، سفر نصیب، فضل کریم فضلی کا خون جگر ہونے تک، جیون خان کا ناول دیپتی جو بنگلہ دیش کی علیحدگی کے پس منظر میں ہے، اور اسی تناظر میں طارق محمود کا اللہ میگھ دے، دام خیال، قدرت اللہ شہاب کا شہاب نامہ، سرخ فیتہ، جاوید اقبال کی چاک گریباں اپنا، اور زندہ رود، جاوید ہاشمی کی، ہاں میں باغی ہوں، اور تختہ دار کے سائے مین، یوسف رضا گیلانی کی چاہ یوسف سے صدا، شوکت علی شاہ کی اجنبی اپنے دیس میں، اور سلگتے ساحل،سید مینو چہر کی میرے شب و روز، اور کاروان گزراں، الطاف قریشی کی ملاقاتیں کئی، احمد ندیم قاسمی کی کپاس کا پھول، جلال و جمال، محیط، بگولے، ڈاکٹر سلیم اختر کی اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ، ڈاکٹر سدید انور کی اردو ادب کی تحریکیں، شورش کشمیری کی بوئے گل نالہ دل دود چراغ محفل ، مولانا ابو الکلام آزاد کی غبار خاطر، اور تفسیر القرآن،انڈیا ونس فریڈم، پروفیسر خورشید احمد کی اسلامی نظریہ حیات، پروفیسر حمید اللہ کی تاریخ اسلام، قاسم فرشتہ کی تاریخ فرشتہ، جاوید صدیقی کی میرے محترم، نعیم صدیقی کی محسن انسانیت، صفی الرحمن مبارکپوری کی سیرت پر الرحیق المختوم، والی رازی کی ہادی عالم، مولانا عبدالمجید سالک کی سرگزشت، علی عباس جلال پوری کی روایت تمدن قدیم، روح عصر ، سلیم اختر کی اردو ادب کی مختصر تارخ، ڈاکٹر سدید انور کی اردو ادب کی تحریکیں، سلیم اشرف کی آمو سے راوی تک، اور کہانی تیری قلم میری، یہ تو میں نے چند کتابیں بتائی ہیں جو مجھے اپنی لائبریری میں سامنے جھانکتی ہوئی نطر آئیں جن کو پڑھ کر آپ کو اپنے اندر اک نئی زندگی محسوس ہوگی پھر کسی دن وقت ملا تو کچھ اور اچھی اچھی کتابیں جو میری الماری میں سجی ہیں کے بارے بتاونگا، یہ تو صرف اردو ادب کے حوالے سے ہیں پھر پولیٹیکل سائنس، لا، انگلش لٹریچر پر جو میری الماری میں کتابیں ہیں ان کے بارے بھی کچھ آپ لوگوں کو عرض کرونگا، دنیاداری میں زندگی اتنی مصروف ہوگی ہے کہ اچھی اچھی کتابیں پڑھنے کے لیئے وقت نکالنا بہت مشکل ہوگیا ہے پھر بھی کوشش کرکے دل کو زندہ رکھنے کے لیئے خون تازہ کی فراہمی ہوتی رہے اچھی اچھی کتابیں پڑھنے کے لیئے وقت نکالنا بہت ضروری ہے۔
ایک شخص سے کسی نے سوال کیا تم کس سے مانوس ہو۔۔۔؟
اس نے اپنی کتابوں پر ہاتھ رکھا اور کہا،
ان سے۔۔۔
پھر سوال ہوا،
اور لوگوں میں کن سے۔۔۔؟
اس نے کہا،
جو ان کتابوں میں بولتے ہیں۔

شاہد محمود سیالکوٹ 28/02/2025