November 17, 2026

سامارو شہر میں مہنگائی کے خلاف نیشنل پریس کلب سامارو رجسٹرڈ کے سامنے احتجاج، آٹا اور کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام سخت پریشان۔

IMG-20250911-WA0283

سامارو شہر میں مہنگائی کے خلاف نیشنل پریس کلب سامارو رجسٹرڈ کے سامنے احتجاج، آٹا اور کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام سخت پریشان۔

سامارو بیورو رچیف پورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ

خبر کے مطابق سامارو شہر میں سماجی رہنما عظیم خاصخیلی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جوکہ سامارو نیشنل پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج کرتے ہوئے سماجی رہنما عظیم خاصخیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سامارو شہر میں آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، آٹے کی چکیوں کے مالکان اپنی من پسند قیمتیں مقرر کر کے بلیک میں آٹا بیچ رہے ہیں جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار سے اپیل کرتے ہیں کہ شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، بصورت دیگر اگر ہمارے آج کے احتجاج پر عملدرآمد نہ ہوا تو پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
احتجاج میں سماجی رہنما عظیم خاصخیلی، اکرم خاصخیلی، رسول بخش کوسو، شوکت خاصخیلی اور غلام حیدر خاصخیلی سمیت دیگر افراد شریک تھے۔