October 31, 2026

بہاولنگر())وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر قائم کردہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن سے خواتین کے تحفظ کے لیے بہترین نتائج سامنے آنے لگے،خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر ضلع بھر میں کل 1414 کیس وصول ہوئے جن میں سے

20240810_213131

بہاولنگر())وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر قائم کردہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن سے خواتین کے تحفظ کے لیے بہترین نتائج سامنے آنے لگے،خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر ضلع بھر میں کل 1414 کیس وصول ہوئے جن میں سے 1225 کیس حل کر لیے گئے جبکہ 127 کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جبکہ 62 کیس زیر تفتیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن پر خواتین کے تحفظ اور انکے حقوق کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ورچوئل وومن پولیس اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اسی ویژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کی جانب سے دفتر پولیس میں بھی ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کا قیام کیا گیا ہے، ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انکے خلاف ہونے والے تمام قسم کے جرائم گھریلو تشدد، ہراسانی زبردستی کی شادی وغیرہ کی روک تھام اور ان جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے.ڈی پی او آفس میں قائم کردہ ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن ضلع بھر میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام جرائم میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری اور خواتین کے تحفظ کے لیے سر گرم عمل ہے۔انچارج ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر صباانور بھٹی کے مطابق ورچوئل پولیس اسٹیشن نے اپنے قیام سے اب تک خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر کل 1414 کیس وصول ہوئے جن میں سے 1225 کیس حل کر لیے گئے جبکہ 127 کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جبکہ 62 کیس زیر تفتیش ہیں۔ڈی پی او نصیب اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویڑن پر خواتین کو تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کے قیام سے خواتین میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے کسی بھی خاتون کو اگر ایسی کسی بھی صورت حال کا سامنا ہے تو اسے اب تھانوں یا پولیس دفاتر میں جانے کی بھی ضرورت نہیں وہ خاتون اپنے ساتھ ہونے والے کسی بھی ظلم کی اطلاع بذریعہ کال ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن کو دے تاکہ اسکے خلاف ہونے والے جرم میں ملوث ملزم کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے ضلع پولیس خواتین کے حقوق کی ضامن ہے۔

(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر