November 17, 2026

جنرل سیکرٹری پپلاں بار مسز نائلہ مشتاق دھون کا اہم اقدام، میانوالی ٹول پلازہ کی شفٹنگ اور وکلاء کے استثنیٰ کیلئے این ایچ اے کو خط ارسال

IMG-20250910-WA0270

جنرل سیکرٹری پپلاں بار مسز نائلہ مشتاق دھون کا اہم اقدام، میانوالی ٹول پلازہ کی شفٹنگ اور وکلاء کے استثنیٰ کیلئے این ایچ اے کو خط ارسال

پپلاں بار ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری، مسز نائلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ نے ایک اہم عوامی مسئلے پر آواز بلند کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اسلام آباد کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں میانوالی ٹول پلازہ کو ضلع میانوالی کی باؤنڈری پر شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وکلاء کو ٹول ٹیکس پرچی سے استثنیٰ دینے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
میڈم نائلہ مشتاق دھون کے اس بروقت اور جرات مندانہ اقدام کو عوامی و سماجی حلقوں سمیت وکلاء برادری نے خوب سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کام دراصل اُن سیاسی نمائندوں کی ذمہ داری تھی جو برسوں سے عوامی مسائل کے حل کے دعوے کرتے آئے ہیں، مگر عملی اقدام صرف وعدوں تک محدود رہا۔ نائلہ مشتاق دھون صاحبہ نے نہ صرف اس اہم مسئلے کی نشان دہی کی بلکہ اس کے حل کے لیے عملی قدم اٹھایا، جو قابلِ تحسین ہے۔
عوامی وکلاء حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ کی موجودہ جگہ پر موجودگی نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ شہریوں کے لیے اضافی مالی بوجھ اور وقت کا ضیاع بھی ہے۔ ٹول پلازہ کا باؤنڈری پر منتقل ہونا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے جسے اب بار ایسوسی ایشن کی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا گیا ہے۔
عوام اور وکلاء نے جنرل سیکرٹری پپلاں بار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے گی اور جلد از جلد مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔