November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے مختلف ڈیرہ جات

IMG-20250910-WA0288(1)

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے مختلف ڈیرہ جات میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹوٹنے والی پُلوں ،سٹرکوں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ایکسیئن ایریگیشن ڈپیارٹمنٹ خوشاب، سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد علی فرقان ، سب انجینیئراسد عباس محکمہ ہائی وے ،ستھرا پنجاب ودیگرمحکموں کے افسران کے علاوہ صدر مسلم (ن) خواتین ونگ رفعت مبین ،علاقہ معززین اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو سی ای او ضلع کونسل اور سب انجینیئر محکمہ ہائی وے اسد عباس نے بارشوں کےباعث ہونے والے نقصانات اور بحالی کے کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پلیوں اور سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لیےمتعلقہ محکموں کو اہم ہدایات جاری کیں اور کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بارشی پانی سی ٹوٹنے والی پُلوں اور سڑکوں کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ علاوہ ازیں وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بجلی کی خستہ ہال اور سڑک پر گری پڑی تاروں کا نوٹس لیتے ہوئے محمکہ واپڈا کو ہدایات سختی سے ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر بجلی کی تاروں کا موثر بندوبست کیا جائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔