ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ہارون آباد ،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران و مقامی صحافی حاجی ملک محمد ریاض خلجی عمرہ کی سعادت کی بخیر و عافیت ادائیگی کے بعد واپس ہارون آباد پہنچ گئے ہیں .ملک محمد ریاض خلجی نے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ہارون آباد ،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران و مقامی صحافی حاجی ملک محمد ریاض خلجی عمرہ کی سعادت کی بخیر و عافیت ادائیگی کے بعد واپس ہارون آباد پہنچ گئے ہیں .ملک محمد ریاض خلجی نے اس مبارک سفر میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری اور مقامات مقدسہ کی زیارت کے موقع پر وطن عزیز پاکستان کی ترقی ،خوش حالی ،استحکام اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور ہارون آباد کے احباب کےلیے بھی ہر موقع پر دعائیں کرتے ہوئے اپنے آبائی علاقے کی بہتری کیلئے اللہ کریم سے خاص کرم کی دعا بھی کی .ہارون آباد واپسی پر عزیز و اقارب۔سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد عدنان چوہدری رانا فیاض راشد سعدی فیاض رامے سجاد بھائی ریاض باجوہ حاجی یونس عادل سلطان ڈاکٹر عارف رضا ملک محمد جمیل اختر چوہدری اور احباب نے ملک محمد ریاض خلجی کو سعادت عمرہ کی عظیم الشان برکات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے جذبات و احساسات کو خصوصی تحسین و تکریم سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا