November 17, 2026

بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ اگست 2025کی کار گزاری،کل1417مقدمات درج،1253ملزمان گرفتار،378مجرمان اشتہاری،185عدالتی مفروران

Screenshot_2025-09-08_031504

بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ اگست 2025کی کار گزاری،کل1417مقدمات درج،1253ملزمان گرفتار،378مجرمان اشتہاری،185عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل ایک کروڑ57لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکامران اصغر کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے ماہ اگست 2025 میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث1417ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں ایک کروڑ57لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔04خطرناک گینگز کو ٹریس کرکے12ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے16لاکھ روپے سے زائد کا مالمسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے54ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے03 رائفلیں،05بندوقیں /رپیٹر،48پسٹل،01ریوالور،03رائفلیں اور150روند/کارتوس برآمد کیے۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے120ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے18کلو گرام سے زائد چرس،03کلوگرام سے زائد ہیروئن،403گرام آئس، 520گرام افیون جبکہ31129لیٹر شراب،71لیٹر لہن اور06چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے62اور Bکیٹیگری کے316مجرمان اشتہاری اور185عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06مقدمات کا اندراج کرکے17ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح پولیس خدمت مراکز پر بہاولنگر پولیس کی جانب سے14679شہریوں کو مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر