بہاولنگر۔۔۔۔۔موجودہ سلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
بہاولنگر۔۔۔۔۔موجودہ سلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین کے ہمراہ ضلع بہاولنگر کے مختلف فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کے لیے قائم کیمپوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کیمپوں میں موجود متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء، صاف پانی، طبی سہولیات اور دیگر ضروریاتِ زندگی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مویشیوں کے لیے ونڈا، چارہ اور دیگر لوازمات بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ کیمپوں میں کسی قسم کی کمی نہ آنے پائے اور متاثرین کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ دن رات مصروفِ عمل ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دیا جا سکے اور ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک بن سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بحالی اور ان کی مشکلات کا فوری حل حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
ڈی پی او کامران اصغر نے بھی موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس فورس کو ہدایت دی کہ ریلیف کیمپوں میں آنے والے متاثرین اور امدادی سرگرمیوں میں شریک اداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات اور انتظامیہ کی محنت کی بدولت متاثرہ خاندانوں کو بڑی حد تک ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔