November 17, 2026

🌐وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار کم

Screenshot_2025-09-08_031504

🌐وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا یہ مسئلہ سعودی عرب کی طرف ہے، سب میرین کیبل جدہ میں کٹی ہوئی ہے، ہم اُن سے رابطے میں ہیں، جیسے ہی ہمیں پتا چلا کہ کیبل کب تک ٹھیک ہوگی، ہم پاکستانی عوام کو اطلاع دیں گے۔ شزہ فاطمہ کا کہنا تھا انٹرنیٹ سست ہونے سے کاروبار پراثر پڑ رہا ہے تاہم بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیبل کی درستگی کا وقت نہیں بتایا گیا، کیبل کو کس نوعیت کا نقصان پہنچا اس کا جائزہ لیا جارہاہے۔