ہارون آباد شہر میں آٹا مہنگا روٹی مہنگی نان مہنگا مہنگائی کا طوفان، غریب طبقہ شدید متاثرسبزیاں اور مصالحہ جات دگنے داموں فروخت، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
ہارون آباد شہر میں آٹا مہنگا روٹی مہنگی نان مہنگا مہنگائی کا طوفان، غریب طبقہ شدید متاثرسبزیاں اور مصالحہ جات دگنے داموں فروخت، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پنجاب بھر میں حالیہ سیلاب نے جہاں کئی علاقوں کو پانی میں ڈبو کر فصلیں تباہ کر دیں،علاقہ نقصانات سے تو محفوظ رہا، مگر عوام کے لیے اصل مسئلہ مہنگائی کی صورت میں سامنے آ گیا ہے۔ سبزیاں، پھل اور مصالحہ جات کے نرخ دگنے ہو چکے ہیں، جس کے باعث غریب آدمی کے لیے یہ اشیاء خریدنا مشکل ہی نہیں بلکہ تقریباً ناممکن ہو گئی ہیں۔ روزمرہ کے استعمال کی دیگر ضروریات زندگی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔اہل علاقہ نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، وہیں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی فوری طور پر فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔