November 17, 2026

پاکستان مسلم لیگ (زیڈ) اپنے ورکرز کو عزت و مرتبہ سے نوازتی ہے ہمارے کارکن ہی ہماری اساس ہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان مسلم لیگ زیڈ محمد اعجاز الحق نے

IMG-20250908-WA0342

پاکستان مسلم لیگ (زیڈ) اپنے ورکرز کو عزت و مرتبہ سے نوازتی ہے ہمارے کارکن ہی ہماری اساس ہیں
ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان مسلم لیگ زیڈ محمد اعجاز الحق نے
حاجی عطا الرحمان کو ضلعی چیئرمین امن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ حاجی عطاء الرحمن کا چیئرمین امن کمیٹی کا انتخاب بہترین ہے اور وہ بطور چیئرمین تمام مکاتب فکر کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارش کی تباہ کاریاں ہماری بد اعمالیوں کا شاخسانہ ہے
ہم ہم سب کو چاہیے کہ اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی اجتماعی معافی مانگیں
تقریب کے اختتام پر محمد اعجاز الحق اور چوہدری عظیم گوہیر نے منتخب عہدے داران حاجی عطا الرحمان اور ندیم ظفر کو نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔