ساہیوال: سیلاب زدگان کے نام پر فراڈ کرنے والا شخص گرفتار
ساہیوال: سیلاب زدگان کے نام پر فراڈ کرنے والا شخص گرفتار
ساہیوال پولیس تھانہ غلہ منڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے نام پر فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جعلی سکیم کے ذریعے متاثرینِ سیلاب کے نام پر مختلف علاقوں سے عوام سے رقوم اکٹھی کر رہا تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ساڑھے چار ہزار روپے، جبکہ 1000 اور 500 کے نوٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرین کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث رہا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔