قصور منشیات فروشوں کے خلاف قصور پولیس کی بڑی کارروائی، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
قصور
منشیات فروشوں کے خلاف قصور پولیس کی بڑی کارروائی، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کی پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر کی سربراہی اور ایس ایچ او علی رضا کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے 5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے گرفتار افراد عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے تھے
پولیس نے ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے نجات دلائی جا سکے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات