November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) یوم دفاع اور جشن عید میلادالنبی ص

IMG-20250908-WA0326

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)

یوم دفاع اور جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منابست سے
رموز تنظیم اور میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے باہمی شراکت سے ایک روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا. جس میں مذہب، ادب، تاریخ، فلسفہ، نفسیات ، سائنس، جغرافیہ اور دیگر موضوعات پر مبنی کتابوں کو رعایتی قیمتوں پر باذوق قارئین تک پہنچایا گیا.
کتاب میلے میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عمارہ شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چودھری ضیا اللہ ، سی ای او میونسپل کمیٹی حُرا جاوید اور میونسپل آفیسر ریگولیٹری سعدیہ بتول سمیت سرکاری محکموں کے دیگر آفیسرز اور سول کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فرواعامر،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی جوہرآباد چودھری ضیاء اللہ اور سی ای او میونسپل کمیٹی جوہرآباد حُرا جاوید نے رموز تنظیم کی علم دوست سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے سرور شہید لائبریری کی بحالی اور ضلع میں علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا.
سیکریٹری رموز تنظیم عدیل عباس عادل نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع خوشاب علمی و ادبی اور فنونِ لطیفہ کے لحاظ سے بہترین روایت کا امین ہے، جن کی پاسداری خوشاب کے عوام اور انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے.
حالیہ کتاب میلہ ایک شاندار سرگرمی ہے، ایسے عوامل کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے.
ایم سی جوہرآباد کی جانب سے بہترین انتظامات پر رموز تنظیم نے اعلیٰ افسران کے علاوہ سینٹری انسپکٹر مرزا نصیر بیگ، وجاہت علی شاہد ، ملک نعیم احمد اعوان اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا.