November 17, 2026

جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے میڈیا کو بتایاہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور

IMG-20250908-WA0323

جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے میڈیا کو بتایاہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور شاندار تعلیمی روایات کا ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکول ہذا کے ہونہار طالب محمد فضیل نے قرآت کے مقابلوں میں سرگودھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے اورضلع خوشاب کا نام روشن کیا ہے۔ جس پر سکول ہذا کے ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال ، جملہ ٹیچنگ سٹاف اور انچارج بزم ادب پروگرام ملک خالد ندیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے مطابق اب یہ ہونہار طالب علم لاہور میں منعقد ہونے والے صوبائ لیول کے مقابلے میں شرکت کرے گا۔جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے میڈیا کو بتایاہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور شاندار تعلیمی روایات کا ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکول ہذا کے ہونہار طالب محمد فضیل نے قرآت کے مقابلوں میں سرگودھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے اورضلع خوشاب کا نام روشن کیا ہے۔ جس پر سکول ہذا کے ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال ، جملہ ٹیچنگ سٹاف اور انچارج بزم ادب پروگرام ملک خالد ندیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے مطابق اب یہ ہونہار طالب علم لاہور میں منعقد ہونے والے صوبائ لیول کے مقابلے میں شرکت کرے گا۔