عاطف اعوان ، اک ولولہ تازہ دیا جس نے دلوں کو خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
عاطف اعوان ، اک ولولہ تازہ دیا جس نے دلوں کو
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
قوموں کی فکری، علمی اور سماجی ترقی میں ذرائع ابلاغ کا کردار ہمیشہ بنیادی رہا ہے۔ اخبار محض خبروں کا مجموعہ نہیں ہوتا بلکہ یہ معاشرے کی فکری رہنمائی، عوامی شعور کی بیداری اور قومی مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کا درجہ رکھتا ہے۔ ایسے میں کسی نئے اخبار کا اجراء بلاشبہ ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین قدم ہے۔ قومی صحافت کے سرمایہ ء افتخار جناب عاطف اعوان جن کا تعلق سرزمین اولیاءے کرام ملتان سے ہے ان کی زیرنگرانی بارہ ربیع الاول کو ملتان سے روزنامہ زیر لائن کا آغاز ہو چکا ہے۔ جناب عاطف اعوان سینیئر صحافی ہیں اور کئی سالوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔ آپ علاقائی اور قومی سطح پر اپنی صحافتی خدمات کے باعث ایک معتبر نام رکھتے ہیں ۔ انہوں نے خبروں کی کوریج میں بھرپور کردار ادا کیا بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی آواز بلند کی ۔ ان کی تحریروں اور رپورٹنگ میں غیر جانبداری شفافیت اور حقیقت پسندی نمایاں نظر اتی ہے ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے عوام مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کا کردار قابل ذکر ہے ۔ جناب عاطف اعوان مختلف اخبارات اور میڈیا پلیٹ فارمز سے وابستہ رہ چکے ہیں اور اپنی صحافتی بصیرت کے باعث وہ قارئین کرام اور ناظرین کرام کے درمیان ایک معتبر اور قابل اعتماد شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ میرے نزدیک گرانقدر محترم المقام جناب عاطف اعوان اپنی ذات میں ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) کو روزنامہ جناح لاہور کے نمائندہ کی حیثیت سے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ جناب عاطف اعوان نے مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ اور خلق خدا کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر روزنامہ زیرو لائن ملتان کا آغاز کیا ہے ۔گروپ ایڈیٹر جناب
عاطف اعوان کی قیادت میں ادارے کی پوری صحافتی ٹیم کو ایک نیا جوش و جذبہ اور ولولہ ملا ہے۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات ان کو ان کے عظیم مقاصد میں شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں ۔امین
یہ نیا اخبار اپنے ساتھ نئی سوچ، نیا اندازِ نظر اور تازہ ہوا کا جھونکا لے کر آیا ہے۔ یہ نہ صرف قارئین کرام کو مستند خبریں فراہم کرے گا بلکہ تحقیق و تجزیے کے ذریعے انہیں حقیقت کا ادراک بھی بخشے گا۔
جیسا کہ علامہ اقبال نے کہا:
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
صحافتی جرنیل جناب عاطف اعوان کے نزدیک یہی وہ مقصد ہے جو صحافت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے—قوم کے ہر فرد کو روشنی اور شعور عطا کرنا۔قارئین کرام ! صحافت دراصل امانت اور دیانت کا نام ہے۔ اگر یہ اصول برقرار رہیں تو اخبار معاشرے کی آنکھ اور زبان بن کر عوامی امنگوں کی صحیح ترجمانی کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایڈیٹر انچیف آصف اقبال اور گروپ ایڈیٹر عاطف اعوان کے اس نئے اخبار سے توقع ہے کہ یہ نہ صرف خبروں کی دوڑ میں معیار کو قربان نہیں کرے گا بلکہ قومی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور فکری بیداری کو اپنی اولین ترجیح بنائے گا۔
بات جو دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے (اقبالؒ)
برسبیل تذکرہ یہاں میں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی نئے اخبار کا اجراء آسان کام نہیں۔ اس کے پیچھے ایک خواب، ایک وژن اور ایک عزم کارفرما ہوتا ہے۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے والے اہلِ قلم اور منتظمین بجا طور پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کی محنت اور جذبہ قابلِ تعریف ہے جو اس دور میں بھی صحافت کے چراغ کو روشن رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔
یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں (اکبر الٰہ آبادیؔ)
ہمیں اُمید ہے کہ روزنامہ زیرو لائن ملتان ایڈیٹر انچیف آصف اقبال اور گروپ ایڈیٹر عاطف اعوان کی زیر نگرانی اپنی سچائی، غیرجانبداری اور مثبت فکر کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کرے گا اور صحافت کی دنیا میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوگا۔