November 17, 2026

رنگپور کدھی / خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسوہ ء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہ ء رشدوہدایت ہیں۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے رنگ پور کدھی

IMG-20250907-WA0059

رنگپور کدھی / خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسوہ ء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہ ء رشدوہدایت ہیں۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے رنگ پور کدھی میں بھی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے نکالے جانے جلوس کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ جلوس کی قیادت سلطان علی اعوان ، چوہدری عاطف رضا میکن اور ملک مزین عباس اعوان نے کی۔ جس میں عاشقان مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپورشرکت کی۔ شرکاءے جلوس نے پلے کارڈز اور جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں۔ فضا آمد مصطفی ا مرحبا مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ آخر پر ملک و قوم و عالم اسلام کی تعمیروترقی اور امن خوشحالی کےلیے خصوصی دعا بھی مانگی گئ۔