November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) عالمی میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ایوانِ اقبال لاہور کا پروگرام جامع مسجد انوارِ مدینہ معطرہ

IMG-20250907-WA0051

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) عالمی میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ایوانِ اقبال لاہور کا پروگرام جامع مسجد انوارِ مدینہ معطرہ عظمت کالونی جوہرآباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ شرکاءِے محفل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایمان افروز خطاب سماعت کیا اور دوران خطاب آقا کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں کثرت سے درود و سلام پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔
محفل کے اختتام پر جامعہ عمر عثمان حنیف القرآن کے طلبہ و اساتذہ کرام کی طرف سے پورے سال میں پڑھا جانے والا درود و سلام ایک کروڑ بیالیس لاکھ مرتبہ آقا کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔
شرکاء کی کثیر تعداد نے نہایت دلچسپی اور شوق و جذبے کے ساتھ اس روحانی محفل میں شرکت کی اور عالمی میلاد کانفرنس کو لائیو دیکھنے کے اس مبارک موقع کو بھرپور انداز میں سراہا۔
اختتام پر شاندار قسم کے لنگر سے شرکاء محفل کی تواضع کی گئی ۔