November 17, 2026

بہاولنگر( )ضلعی پولیس نے بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا، ضلع بھر میں 33جلوسوں کے لیے 1400سے زائد پولیس اہلکاران و

Screenshot_2025-09-05_065653

بہاولنگر( )ضلعی پولیس نے بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا، ضلع بھر میں 33جلوسوں کے لیے 1400سے زائد پولیس اہلکاران و افسران تعینات ہوں گے۔ ضلعی پولیس عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر کی سربراہی میں 12ربیع الاوّل کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،12ربیع الاوّل کو ضلع بھر میں 33جلوس بسلسلہ عیدمیلادالنبیﷺ نکالے جائیں گے۔ جس کی سیکیورٹی کے لیے1400سے زائد پولیس افسران و اہلکا ران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت 12ربیع لاوّل کے تمام جلوسوں اور عید میلادا لنبی ﷺ کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر تمام پولیس افسران کو عید میلا دالنبی ﷺ اور جلوس کے روٹس کا از سرنو جائزہ لینے کے بعدسخت سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ضلعی ہیڈ کوا رٹر کے علاوہ تمام تھانہ جات کی سطح پر افسران نے عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جلوس کے منتظمین سے میٹنگز کی ہیں۔علماء کرام و ممبران ضلعی ڈویژنل امن کمیٹی سے قبل ازیں بریف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حسب اجازت عید میلاد النبی ﷺکے پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ڈی پی اونے کہا کہ ضلعی پولیس عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

.(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر