November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز اور سب ڈویژنل

IMG-20250906-WA0016

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں، اسسٹنٹ کمشنر چودری رب نواز نے بنگلہ گوگیرہ اور موضع اکبر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گندم کے 2 گودام سیل کر دیے اور 5 ہزار گندم کے بیگ تحویل میں لے لیے جبکہ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی پیرا فورس نے 4 گودام سیل کر دیے اور ہزاروں من گندم تحویل میں لے لی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے والے گوداموں کے مالکان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ذخیرہ کی گئی گندم کو قبضہ میں لے لیا جائے گا۔