آج سے پندرہ سال پہلے ستمبر 2010 میں پاکستان میں جب شدید سیلاب آیا تو اقوام متحدہ کی نامزد سفیر مشہور اداکارہ انجلینا جولی پاکستان کے دورے پر
آج سے پندرہ سال پہلے ستمبر 2010 میں پاکستان میں جب شدید سیلاب آیا تو اقوام متحدہ کی نامزد سفیر مشہور اداکارہ انجلینا جولی پاکستان کے دورے پر تشریف لائیں تاکہ پاکستان کی امداد کا تعین کرکے امداد دی جا سکے ۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کا فوری دورہ کیا اس دوران ابتدائی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر خود بھی کام کیا ۔ ریلیف کیمپوں کے دورے کیئے ۔ تمام متاثرین کی دلجوئی کی اور ان میں گھل مل گئیں
*
واپسی پر انجلینا جولی نے اقوام متحدہ میں جو اپنی رپورٹ پیش کی وہ حیران کن حقائق پر مبنی تھی جس کی وجہ سے پاکستان پر دنیا میں بہت جگ ہنسائی ہوئی ، رپورٹ میں چند اھم باتوں کا ذکر ضروری ہے:–
اس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر شدید دکھ ھوا جب میرے سامنے حکومت کے بااثر افراد سیلاب سے متاثرین کو دھکے دیکر کر مجھ سے ملنے نہیں دے رھے تھے ۔
*
مجھے اس وقت اور تکلیف ھوئی جب پاکستان کے وزیراعظم نے یہ خواہش ظاہر کی اور مجبور کیا کہ میری فیملی کے لوگ آپ سے ملنا چاہتے ہیں اور میں ان کی بیچینی دور کروں ، میرے انکار کے باوجود وزیراعظم کی فیملی مجھ سے ملنے کیلئے ملتان سے ایک خصوصی طیارے میں اسلام آباد آئی ۔۔
🔹
میرے لیئے قیمتی تحائف بھی لے کر آئے ، وزیراعظم کی فیملی نے میرے لیئے کئی اقسام کے اعلیٰ ترین کھانے رکھے اور میری دعوت کی ، ڈائننگ ٹیبل پر انواع اقسام کے کھانے دیکھ کر مجھے شدید رنج ھوا کہ ملک میں لوگ فاقوں سے مر رھے تھے اور یہ کھانا کئی سو لوگوں کیلئے کافی تھا جو صرف آٹے کے ایک تھیلے اور پانی کی ایک چھوٹی بوتل کیلئے ایک دوسرے کو دھکے دیکر ہماری ٹیم سے حاصل کرنے کے خواہشمند تھے ۔
❗
مجھے بہت حیرت ھوئی کہ ایک طرف بھوک ، غربت اور بدحالی تھی اور دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس اور کئی سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت ، پروٹوکول ٫ ٹھاٹھ باٹ ، حکمرانوں کی عیاشیاں تھیں ، یہ سب یورپ والوں کو حیران کرنے کیلئے کافی تھا ۔
*
انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو مجبور کیا جائے کہ امداد مانگنے سے پہلے شاھی پروٹوکول ، عیاشیاں اور فضول اخراجات کو ختم کریں۔
*
اس پورے دورے کے دوران انجلینا جولی نے پاکستان کے میڈیا اور فوٹو سیشن سے دور رہنا پسند کیا۔
*
اس بات کو آج پندرہ سال ھونے کو آئے ہیں اور اس رپورٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ھوا مگر ھم آج بھی اسی روش پر قائم ہیں ، آج بھی وہ ھی صورت حال ہے ، عوام بھوکے مر رھے ہیں اور حکمرانوں کی عیاشیاں جاری و ساری ہیں ، یہی حکمران رجیم چینج میں اربوں روپے کے عوض ضمیر خریدتے رھے مگر ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے ایک دھیلا بھی نہیں ہے۔
(آج بھی سب کا یہی حال ہے. امداد کے منتظر)
😭😭😭 ✍