November 17, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی کا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ بنگلہ گوگیرہ کا دورہ

IMG-20250905-WA0232

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی کا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ بنگلہ گوگیرہ کا دورہ

اس موقع پر لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز، سمیت دیگر افسران، انجمن تاجران کے نمائندے اور مخیر افرادبھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی سیلاب متاثرین کو کیمپ فراہم کی جانے والی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی اور افسران و انجمن تاجران نے کیمپ اور ملحقہ خیمہ بستی میں متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا

سیلاب متاثرین کا راشن کی تقسیم پر ترجمان وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی کا میڈیکل کیمپ میں طبی سہولیات کا جائزہ

سیلاب سے متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات

انہوں نے سیلاب متاثرین سے فلڈ ریلیف کیمپ میں دستیاب سہولیات بارے بھی دریافت کیا

کیمپ میں ایجوکیشن کاؤنٹر پر بچوں میں تعلیم و تدریس کے عمل کا بھی جائزہ

ترجمان وزیراعلیٰ کوثر کاظمی بچوں میں گھل مل گئے اور بچوں سے گفتگو بھی کی

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے فلڈ ریلیف کیمپ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی

حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کے لیے موثر اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین حکومت پنجاب کے مہمان ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

کیمپ میں متاثرین کے بچوں کے لیے ایجوکیشن کاؤنٹر منفرد اور بہترین اقدام ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

بہترین سیلاب سے آراستہ کیمپ میں سیلاب متاثرین کو مطمئن دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ کوثر کاظمی

متاثرین کو کیمپس میں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ کوثر کاظمی

کیمپس میں انہیں کھانے، پینے، طبی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی