November 1, 2026

*برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے*

20240810_213131

*برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے*

*برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسافر بردار طیارہ گرگیا، طیارے میں 62 مسافر سوار تھے جو کہ سب ہلاک ہوگئے۔*

*غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئن انجن طیارہ برازیل کے جنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پاؤلو جا رہا تھا۔*

*غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں جہاز کو فضا سے زمین پتر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔*

*حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔*

*ائیرلائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔*

*برازیل کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ طیارے رہائشی علاقے میں گرااور کئی گھروں سے ٹکرایا۔*

*خبرایجنسی کے مطابق حکام نے حادثے میں تمام 62 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔*

You may have missed