خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف کاروباری شخصیت چوہدری شہزاد بشیر کی طرف سے پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداران و اراکین کے اعزاز میں پروقار گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ڈنر میں فرانس، اٹلی اور یوکے کےعلاوہ لاہور کی کاروباری شخصیات اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اس شاندار تقریب میں
چیئرمین بزنس فورم سردار ظہور اقبال ،صدر بزنس فورم چوہدری حاجی محمد اسلم ، چوہدری سلمان اسلم سیکرٹری انٹرنیشنل افیئر ، یاسر خان جنرل سیکرٹری بزنس فورم، پاکستان بزنس فورم فرانس کے میڈیا ہیڈ سیٹھ محبوب سلطان، حاجی اکرم جاوید، چوہدری طاہر برطانیہ، ڈاکٹر حامد محمود راہی، مفتی ارشاد سعیدی اور صدر نورپورتھل(خوشاب ) پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان سمیت دیگر متعدد نامور کاروباری شخصیات بھی زینت محفل تھیں۔ اس موقع پر لاہورکی ہردلعزیز کاروباری شخصیت چوہدری شہزاد بشیر نے کہا کہ میں آپ سب احباب کا تہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے میری دعوت قبول کی ۔آپ سب کو اپنے ساتھ دیکھ کر مجھے بہت دلی خوشی ہوئی ہے ۔ پاکستان بزنس فورم فرانس کے میڈیا ہیڈ سیٹھ محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ ہم سب لاہورکے ممتاز بزنس مین جناب چوہدری شہزاد بشیر کے صیمم قلب سے مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداران سمیت دیگر معروف کاروباری شخصیات کی عزت افزائی کی ہے۔ ہم ان کی ان بے پایاں محبتوں ،چاہتوں، مروتوں اور عزتوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔